تازہ تر ین

فردوس عاشق اعوان اورپی پی کے مرکزی رہنماءکے درمیان شدید جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آپ جیسے سیاستدانوں نے سیاست میں گند ڈال رکھا ہے، پہلے زرداری کی خوشامدیں کرتی تھیں اب عمران خان کی کررہی ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں شوکت بسرا اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، پیپلزپارٹی رہنما کی کھری کھری باتوں پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی شدید سبکی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے ا?ر وائی نیوزکے پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا اور پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے پروگرام کے دوران جب شوکت بسرا کی بات کاٹ کر انہیں مینار پاکستان میں بڑا جلسہ نہ کرنے کا طعنہ مارا تو شوکت بسرا نے انہیں کھری کھری سناتے ہوئے لوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے سیاستدانوں کی وجہ سے سیاست میں گند پڑا ہوا ہے۔ پہلے آپ زرداری کی خوشامدیں کرتی تھیں اور اب آپ عمران خان کی کر رہی ہیں۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداریاں نہ نبھائیں۔ اس موقع پر جب فردوس عاشق اعوان نے اپنے روایتی انداز میں بولنا شروع کیا تو شوکت بسرا نے پروگرام کے اینکرز معروف صحافی صابر شاکر اور اینکر وسیم بادامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یار ! اس کا چور سوئچ تو بند کرو۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain