لاہور (رپورٹنگ ٹیم) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جی ٹی روڈ مشن کا آخری پڑاو¿ داتا دربار پر ڈال لیا گیا ہے جبکہ صوبہبلوچستان کے دارلحکومت میں دھماکے کے باوجود جلسہ گاہ میں پارٹی ترانے بجتے رہے ، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ دھماکے سے بے خبر ہو کرسٹیج پر پارٹی رہنماو¿ں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں جبکہ نواز شریف کے پنڈال میں پہنچنے پر استقبال کر تے ہوئے مصافحہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ آدھا گھنٹہ قبل بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو ئیں ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو ہستپالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو نا اہل ہونے کے بعد جی ٹی روڈ سے لاہور آنے پر والہانہ استقبال کیا جار ہا ہے اور سٹیج پر بلوچستان کے وزیر اعلی ثنا ءاللہ خان زہر ی ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سمیت مرکزی رہنماو¿ں کے ہمراہ براجمان ہیں۔