کامونکی (صباح نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جمہوریت کے لیے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی۔ہفتہ کوکامونکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف جان خطرے میں ڈال کرآئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ان کی جمہوریت کے لیے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نوازشریف کے جان نثار تھے اور لوگ اپنے جوش کی وجہ سے ریلی میں آرہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی جس طرح پامالی کی گئی اس پر عوام افسردہ ہیں، کب آئینی حکومت کا احترام کیا جائے گا۔





































