تازہ تر ین

کشمیر میں جنگجو روبوٹ بھیجنے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارتی سرکار نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں ناکامی پر نہتے کشمیریوں کے خلاف جدید روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ہندوستانی وزارت دفاع نے پہلے مرحلے پر 544 روبوٹ بنانے کی منظوری دی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید روبوٹ میں دیکھنے کے آلات کے ساتھ ساتھ گرنیڈ اور مارٹر شیل بھی ہوں گے جبکہ لیزر کی مدد سے روبوٹ کشمیریوں کو نشانہ بنائیں گے اور اس طرح سے سکیورٹی فورسز کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ہندوستانی وزارت دفاع نے اس سلسلے میں بین الاقوامی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں جنہیں روبوٹ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جھڑپوں کے دوران کشمیریوں کو نشانہ بنانے کیلئے روبوٹ جائیں گے تاکہ بھارتی فوج کا کم سے کم جانی نقصان ہو۔ ادھر بھارتی مظالم اور آئین کے آرٹیکل 35A کی منسوخی کے بھارتی منصوبوں کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی اور شدید احتجاج کیا گیا اس موقع پر تمام کاروباری مراکز بند رہے اور امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لیے وادی بھر میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیئے جبکہ تمام حریت قیادت کو گھروں تھانوں اور جیلوں میں نظر بند کردیا گیا۔ مزید برآں اسلامی تعاون تنظیم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق او آئی سی نے جدہ میں جاری کی گئی اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مسئلہ کی پرامن حل کیلئے بھارت اور دیگر فریقین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت او آئی سی کے غیر جانبدار حقوق انسانی گروپ کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے حقائق جاننے کیلئے دورے کی اجازت دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain