تازہ تر ین

این اے 120 ایک اور امیدوار، نواز شریف ولد چوکیدار شریف

لاہور (خصوصی رپورٹ) این اے 120کے ضمنی الیکشن میں ”نوازشریف“ بھی امیدوار بن گئے۔ آخری روز کاغذات نامزدگی جمع کروا کر ملکی سیلاست میں ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی نوازشریف نے گزشتہ روز این اے 120میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ یہ نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی وجہ سے ہی خالی ہوئی تھی۔ قصور کے رہائشی نے جب ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو نہ صرف الیکشن کمیشن کا عملہ ایک مرتبہ سوچ میں پڑ گیا بلکہ ملکی سیاست میں چند لمحات کیلئے ہلچل مچ گئی۔ بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا یہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نہیں بلکہ قصور کے رہائشی نوازشریف نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ قصور کے رہائشی چوکیدار محمدشریف نے اپنے بیٹوں کے نام ”نوازشریف“ اور ”شہبازشریف“ رکھ دیئے اور شریف برادران مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں۔
کاغذات جمع


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain