اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خبریں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر جو پارٹیاں بدلنے کے سلسلے میں خاصے مشہور ہیں کی شادی شدہ بیٹی نے بچوں سمیت ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے اور واٹس ایپ نمبر پر کسی ہندو پروہت کی تصویر لگائی ہے جس کے نیچے درج ہے میرے مرشد اور پیشوا آج کل واٹس ایپ پر ہندو دھرم کی دیوی کالی ماتا کی تصویر لگائی ہوئی ہے وفاقی وزیر کے قریبی حلقوں نے کہا ہے کہ وہ سخت پریشان ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ یہ بات صیغہ راز میں رہے کہ ان کی سیاسی پوزیشن متاثر ہو تاہم تمام تر کوشش کے باوجود ان کی بیٹی نے باپ سمیت تمام خاندان سے قطع تعلق کر لیا ہے اور کھل کر اس بات کا اعلان کر دیا کہ میں ہندو دھرم احتیار کر چکی ہوں لہٰذا میرا آپ سے کوئی تعلق نہیں۔





































