تازہ تر ین

خواجہ سرا سے زیادتی پر سزائے موت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) خواجہ سراﺅں کے ساتھ نازیبا حرکات‘ جنسی تشدد پر خاتون رکن اسمبلی نے بل تیار کرکے قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ خواجہ سراﺅں کے ساتھ جنسی تشدد پر سزائے موت کی تجویز دے دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں بل رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان نے پیش کیا ہے جس میں تجاویز دی گئی ہیں کہ خواجہ سرا ء کو جنسی زیادتی کیلئے اکسانے اور اغواءکرکے لے جانے پر عمر قید ‘ عصمت دری کا ارادہ رکھنا دو سال ‘ برہنہ کرنے اور جنسی تشدد پر سزائے موت و عمر قید‘ مخنس ا فراد کو پیسوں کےلئے بدفعلی پر مائل کرنے پر دس سال، بیرون ممالک سے مخنس فرد لانے پر دس سال‘ غیر فطری حوس کیلئے مخنس کو اغواءکرنے پر پچیس سال بامشقت‘،عصمت فروشی وغیرہ مقاصد کیلئے بیچنے پر پچیس سال مخنث شخص کی ہتک عزت کے ارادے سے لفظ یا اشارہ کرنے پر ایک سال‘ مخنس سے زنا بالجبر پر سزائے موت‘ مخنس شخص کو تعلیمی ادارے میں داخلہ کے حق سے انکار کرنے پر دو سال ‘ مخنس شخص کو غیر قانونی یا زبردستی بے دخل کرنے پر دو سال اور ، وراثتی جائیداد سے محروم کرنے پر دس سال قید کی تجاویز دی گئی ہیں اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بڑی محنت سے بل کا مسودہ تیار کرکے قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے اور اب کمیٹی میں اس معاملہ کو زیر بحث لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ مخنس افراد کے حقوق کی پاسداری کیلئے پارلیمنٹ اہم کردار ادا کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain