تازہ تر ین

سب کچھ جل جائے مگر آئین ۔۔۔۔۔۔۔۔خورشید شاہ کا دبنگ اعلان

سکھر (ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سب کچھ جل جائے ہم آئین کو جلنے نہیں دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی ریلی پر کم سے کم 40 یا 50 کروڑ خرچ ہوا اور ان کی احتجاجی ریلی اداروں کے خلاف تھی ، ان کا انقلاب نوازبچاو¿ انقلاب ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ 62 ،?63کو ہم ختم کر رہے تھے مگر نوازشریف کے ذہن میں سازش تھی،نوازشریف بتائیں جواس وقت کہا وہ ٹھیک تھا یا آج جوکہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہی وہ سوچ رہے تھے ان شقوں کو میموا سکینڈل میں آصف زرداری پرلگائیں گے۔
صحافی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا گیا کہ آئین کی شق 62 ،?63 ختم ہو تو آپ ساتھ دیں گی اس کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ کیسے ختم ہوگی کیوں ختم ہوگی ،وقت آنے پر دیکھیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ سب کچھ جل جائے ہم آئین کو جلنے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کو نا اہل قرار دیا ،نواز اور شہبازشریف نے نااہل کرانے میں کردار ادا کیا، انہیں وہ وقت یاد کرنا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain