تازہ تر ین

آپ اندرونی دشمنوں سے نمٹیں،پا کستان کے بیرونی دشمنو ں سے ہم نمٹ لیں گے ،چینی نائب وزیراعظم کا خطاب، مودی کے ہو ش اڑ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے نائب وزیراعظم نے دورہ پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صرف اپنے اندرونی مسائل سے نمٹ لے اور اندرونی محاذ پر اپنے آپ کو مضبوط کرے، چین بیرونی محاذوں پر پاکستان کے ساتھ ثابت قدم ہے اور اس کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں چینی نائب وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں چین کی مدد کی ، زلزلہ آیا تو پاکستان نے سب سے پہلے امدادی سامان بھیجا جسے کبھی نہیں بھول سکتے۔قبل ازیں چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی سے وزیر اعظم ہا ﺅس میں ملاقات کی۔وزیر اعظم نے چین کے نائب وزیر اعظم کا گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار دوست اور اسٹر یٹجک پارٹنر ہیں۔پاک چین دو طرفہ روابط آزمودہ ہیں۔سی پیک کے بعد ہمارے تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔سی پیک نہ صرف ریجن بلکہ اس سے بھی آگے کے ملکوں کیلئے گیم چینجر ہے۔دو نوں ر ہنماﺅں نے تمام دو طرفہ امور پر جا مع بات چیت کی۔ علا قائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دو نوں ر ہنما ﺅں نے سی پیک پر عمل در آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چینی نائب وزیر اعظم نے وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کو پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ میرا دورہ دو نوں آہنی بھائیوں کے قریبی تز ویراتی تعلقات اور پا کستا ن کیلئے چینی سپورٹ کا مظہر ہے۔ انہوں نے چین کے بنیادی ایشوز پر پاکستان کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔دو نوں ر ہنما ﺅں نے باہمی دلچسپی کے تمام ایشوز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔چینی سفیر کے علاوہ وزیر خارجہ خواجہ ا?صف ،وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ، سیکر ٹری خارجہ تہمینہ جنجو عہ بھی تقریب میں موجود تھے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain