تازہ تر ین

”شیخ رشید کو ٹھوک دو“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دھمکیوں پر اتر آئے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ”ٹھوک دینے “ کی دھمکیاں دینے لگے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے عہدے کا بھی خیال نہ رکھا اور شیخ رشید کو دھمکیاں دیں، نجی ٹی وی کے مطابق مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں (ن) لیگ کے جلسے کے دوران رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو ورکرز نے مجھ سے پوچھا کہ شیخ رشید کو ٹھوک دیں، تو میں نے کہا کہ ٹھوک دو، لوئر گلیات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ دوست کہتے ہیں کہ میں نے عمران کو قتل کی دھمکی دی، فیض آباد میں ہمارے کچھ ورکرز تھے جو کہہ رہے تھے کہ شیخ رشید سازش کررہاہے اور ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہاہے، اس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ نوازشریف کے سپاہی ہیں، شیخ رشید کا نام مت لیں ، جس پر انہوں نے کہا کہ جو ہمارے راستے میں آئیگا اور جلسے میں رکاوٹ ڈالے گا تو کیا کریں، میں نے پوچھا کہ تم بتاو¿، انہوں نے کہا کہ ٹھوک دیں؟ تو میں نے کہا کہ ٹھوک دو، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھانہ سیکرٹریٹ سمیت دو تھانوں میں لکھ کر دیدیا ہے کہ اگر وہ مارے جائیں تو اس کےذمہ دار نوازشریف ، شہبازشریف ، انکی اولاد اورعابدشیر علی ہونگے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایسے بعض لوگ چھوٹے گھرون سے بڑے گھروں میں چلے گئے ہیں، اس میں مرتضیٰ جاوید عباسی بھی شامل ہیں اور قومی اسمبلی میں جو دو حملے مجھ پر ہوئے اس میں بھی یہ شامل ہیں، یہ گندے سے لوگ ہیں اور آج کل انہوں نے اجرتی قاتل رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے تھانہ سیکرٹریٹ سمیت دو تھانوں میں ایف آئی آر میں لکھ کر دیدیا ہے کہ اگر میں مارا جاو¿ں تو نوازشریف ، شہباز شریف اور انکی اولاد اور عابد شیر علی ذمہ دار ہونگے، انہیں مجرم سمجھا جائے اور ان سے تفتیش کی جائے، مرتضیٰ جاوید عباسی کی دھمکی کے خلاف کسی قسم کا ایکشن لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دفعہ کریں جی کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain