لاہور(سیاسی رپورٹر) وفاقی وزیر کی بیٹی کے بارے میں پیر کے روز نامہ خبریں میں یہ خبر شائع ہونے کے بعد دن بھر سوشل میڈیا پر اسکا چرچہ رہا اور لاہور، ملتان، اسلام آباد خبریں کے دفاتر میں سینکڑوں افراد نے فون کرکے وفاقی وزیر کا نام پوچھنا چاہا، پاکستان میں موجود سب ویب سائٹس نے یہ خبر اٹھائی اور پوسٹ کردی۔





































