تازہ تر ین

کالا علم کرنیوالے بھی دیوی دیوتا کے پجاری

لاہور(عامر رانا) ضروری نہیں کہ بتوں کی پوجا کرنے والے ہندو دھرم ہی اختیار کرلے کیونکہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگ جو کالا علم کرتے ہیں دیوی اور دیوتاو¿ں کی مورتیاں رکھتے اور انکے ساتھ پوجا پاٹ کے علاوہ سفلی علوم کی پوجا پاٹ کرتے ان میں سے بعض مذہب کے اعتبار سے مسلمان اور بعض عیسائی ہیں، اکثر اپنے نام کے ساتھ بابا یا مائی لکھتے ہیں، پرندوں کے دل اور کلیجی پر منتر پڑھتے اور کالے علم کا کورس مکمل کرواتے، اکثر اخبارات بالخصوص سنڈے میگزین میں انکے اشتہارات شائع ہوتے ہیں ان میں سے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ کسی قبر سے لاش نکال کر اس پر عمل پڑھتے ہیں، تاہم بکرے، بھیڑ، بیل، اونٹ مرغ، بطخ جیسے جانوروں کے دل اور کلیجے نکال کر بھی ان پر سفلی علوم پڑھے جاتے ہیں، ایسے بعض عاملوں سے پوچھاگیا تو ایک عامل نے کہا کہ اللہ کے فضل سے میں مسلمان ہوں مگر کالے علم کی پریکٹس کرتے ہوئے دیوی اور دیوتاو¿ں کی پوجا کرنا پڑتی ہے، ان میں سے اکثر لوگ مرغ کے خون میں قلم ڈبو کر نقش بناتے، جس کو معمول کے کسی گھر میں چھپانا پڑتا، ایک اور عامل نے بتایا کہ میں عیسائی مسیحی ہوں اور اسکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کی بیٹی کے بارے کہنا یہ درست نہ ہوگا کہ وہ ہندو ہوچکی ہے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کالے علم کے چکر میں ہندوں کے اشلوک پڑھتی ہو اور غسل کو اشنان اور کھانے کو بھوجن کہتی ہو، مسیحی عامل نے بتایا کہ میں نے بنگال کاجادو بھی ایک ہندو یوگی سے سیکھا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain