تازہ تر ین

جشن آزادی پر 2ویلر ہلاک ،40زخمی

لاہور (خصوصی رپورٹ) جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 موٹرسائیکل سوار زندگی سے آزاد جبکہ 40سے زائد گر کر زخمی ہوگئے لاہور پولیس نے 110 سے زائد مقدمات درج کرکے 1500 کے قریب منچلوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا۔ ویلروں کو تھانے سے چھڑوانے کے لئے رات گئے تک سفارشیوں کا تانتا بندھا رہا۔ پولیس متعدد ویلروں سے پیسے لے کر ان کو چھوڑتی رہی جبکہ پیسے نہ دینے والے تھانوں میں بند رہے۔ بعض جگہوں پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ منچلے نوجوان جشن آزادی کی تقریبات منانے کے لئے گاڑیوں پر نکلنے والی فیملیز کو بھی تنگ کرتے رہے۔ باغبانپورہ کے علاقے میں ون ویلنگ کرنے والے دو موٹرسائیکل سوار دوستوں کو تیز رفتار ٹرک نے کچل کر ہلاک کردیا۔ محمود بوٹی رنگ روڈ کے قریب 16 سالہ یاسمین ولد محمد رشید اور 15 سالہ شان مسیح عرف کاکا ولد کاشف مسیح موٹرسائیکل سوار ٹرک کی زد میں آگئے۔ لاہور پولیس کی جانب سے ہر تھانے کی حدود میں مین روڈ پر لوہے کے بیریئرز لگا کر ناکے لگائے گئے تھے۔ منچلے نوجوان اور ویلرز ناکوں پر پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیتے رہے۔ منچلے گاڑیوں میں اونچی آواز میں میوزک لگا کر شہر کی شاہراہوں پر پھرتے رہے۔ گلبرگ‘ جیل روڈ‘ مین بلیووارڈ‘ اقبال ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ ٹاﺅن شپ‘ جی ٹی روڈ باغبانپورہ‘ کینال روڈ‘ مغلپورہ‘ ایف سی کالج انڈر پاس‘ مسلم ٹاﺅن انڈر پاس‘ نیوکیمپس انڈرپاس‘ آزادی چوک اور فلائی برج‘ بتی چوک‘ مال روڈ‘ فیروزپور روڈ‘ قرطبہ چوک‘ وارث روڈ‘ چائنہ چوک سمیت دیگر اہم مقامات پر ویلر ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکلیں چلاتے رہے۔ گرفتار ویلروں اور ان کے عزیزواقارب نے تھانوں کے باہر شدید احتجاج کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain