اسلام آباد(آئی این پی)پاک فضائیہ نے یوم آزادی کے موقع پر ایف نائن پارک میں پاک فضائیہ کی پروقارتقریب منعقد کی گئی،تقریب میں صدر ممنون حسین ،سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان ،سفارتکاروں ،اعلی عسکری وسول حکام نے شرکت کی،پاک فضائیہ کے طیاروں نے اس موقع پر ائیر شوکاشاندار مظاہرہ پیش کیا،ترکی اور سعودی فضائیہ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور ائیر شوکا شاندار مظاہرہ پیش کیا فضائی مظاہرہ دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے ایف نائن پارک کا رخ کیاہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ایف نائن پارک میں پاک فضائیہ کے ائیر شو کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ۔ صدر ممنون حسین نے پاک فضائیہ کی تقریب میں شرکت کی ۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان ،اعلیٰ عسکری و سول حکام سفارتکاروں نے شرکت کی۔فضائی مظاہرہ دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے ایف نائن پارک کا رخ کیا۔ فضائی مظاہرے میں ترکی سعودی عرب کے فضائی طیاروں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ فضائی مظاہرے میں آرمی ایوی ایشن کا دستہ بھی شریک ہوا۔ ا س موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی کرتب دکھاتے ہوئے مختلف فار میشنز تشکیل دیں ۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے اسلام آباد کی فضاﺅں میں گھن گرج سے سماں باندھ دیا۔ سعودی عرب ایروبیٹک ٹیم سعودی باکس نے شاندار مظاہر کرتے ہوئے سفید اور سبز رنگ فضامیں بکھیر کر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ سعودی طیاروں نے صدرممنون حسین کو سلامی پیش کی۔ طیاروں کی زبردست پرفارمنس پر موجود حاضرین نے بھرپور داد دی۔پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے خوبصورت فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ پاک آرمی کے ایم آئی17 ہیلی کاپٹر سے کمانڈوز اتارنے کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب کے احتتام پر پیراٹروپنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔





































