تازہ تر ین

”اگر کلثوم نواز وزیراعظم بن گئیں تو“۔۔۔سابق صدر نے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا پنجاب میںشہباز شریف کا کنٹرول ہے وہ کسی کو اپنی جگہ نہیں دیں گے کلثوم نواز وزیر اعظم بن گئیں تو یہ ملک کے ساتھ مذاق ہو گا نواز شریف نے خود کو بچانے کے لیے کلثوم نواز کو نامزد کیا ہے کلثوم نواز کو آگے لانے کا مقصد ہی نواز شریف کے لیے راستہ بنانا ہے تاکہ وزیراعظم ہاﺅس آکر حکومت چلا سکیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف کا کنٹرول ہے (ن) لیگ سمجھتی ہے کہ اگر شہباز شریف کو ہٹایا گیا تو ہم مذید کمزور ہوں گے میاں نواز شریف اپنے ٹریک سے اتر گئے ہیں موجودہ حالات پاکستان کے لیے نہایت اہم ہیں مسلم لیگ ن جلسے میں عوام کو لانے میں ناکام ہوئی بے نظیر شہید کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف ہم ریلی نکالتے تو نقصان ہوتاہم نے کبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا میں نے اپنے پانچ سالہ دور کامیابی سے مکمل کیے میاں صاحب نے خود کو بچانے کے لیے کلثوم نواز کو نامزد کیا کلثوم نواز وزیرا عظم بن گئیں تو یہ بہت بڑا مذاق ہو گا۔ آصف زرداری نے کہا کہ اگر بی بی وطن واپس نہ آئیں تو نواز شریف کیسے آتا نواز شریف جے آئی ٹی کو منی ٹریل نہ بتا سکے اور نا اہل ہو گئے پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی لوگ نا اہل ہوتے رہے ہیں مگر ایسا کسی نے نہیں کیا یوسف رضا نا اہل ہوئے تو جمہوریت کو کچھ نہیں ہوا اگر میاں نواز شریف نا اہل ہوئے ہیں تو جمہوریت کو کیوں کچھ ہو گا یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں 70سال ظلم ہوئے ہیں مگر یہ نہیں مانیں گے کہ ہر دفعہ ان کو اقتدار میں لایا گیا ہے ہمیشہ یہ اقتدار میں لائے گئے ہیں اسٹیبلیشمینٹ کے کسی نہ کسی ٹولے نے ان کو اقتدار میں لایا ہے ۔حمید گل نے مانا تھا کہ انہوں نے آئی جے آئی بنائی تھی جب دوبارہ یہ آئے تو آئی جے آئی سے بھی آگے چلے گئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم دھرتی کو ماں کا درجہ دیتے ہیں ہمیں اس سے بڑھ کر کوئی چیزعزیز نہیں۔بے نظیر بھٹو نے ملک کے لیے جان کا نذرانہ دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain