تازہ تر ین

بھارتی ترنگے سے پاکستانی جاسوسی

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہورکے قریب واہگہ بارڈر پر بلند ترین پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب میںپاکستان کے آرمی چیف کی موجودگی نے سرحد پار بھارتی فورسز کے افسران کی نیندیں حرام کر دیں۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے افسران نے معمول سے ہٹ کر سرحد کے ساتھ ساتھ اپنا گشت بڑھا دیا۔ سرحد کے اس پار فورسز کی گاڑیوں کی غیر معمولی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی جب کہ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق سرحد پر نصب اونچے بھارتی پرچم پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے سبز ہلالی پرچم لہرانے کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔واضح رہے کہ بھارت اس بات کو تسلیم نہیں کر رہا کہ بلند بھارتی پرچم پرخفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں لیکن بھارتی میڈیا بھارتی فورسز کے ان دعوں کو غلط ثابت کر چکا ہے اور کئی بھارتی ٹی وی چینلز پرچم پر لگائے گئے خفیہ کیمروں کے حوالے سے رپورٹیں پیش کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی جھنڈے کو پاکستانی علاقے میں سرحد سے کئی کلو میٹر دوربی آر بی نہر کے پل پر سے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain