تازہ تر ین

نواز شریف اور ان کے خاندان کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا، آصف زرداری

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان ے خاندان کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا۔لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ہم نے آخری بار نواز شریف کا ساتھ دے کر حکومت کا ساتھ دیا تھا تاہم ہم نے حکومت کا ساتھ کبھی نہیں دیا، ہم نے پارلیمنٹ کا ساتھ دیا تھا اور جمہوریت بچائی تھی اور اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اس سے پہلے ہمارے وزیراعظم کو نا اہل کیا گیا اور ہم نے دوسرا وزیراعظم بنالیا، جلاوطنی کے دور میں ہمارے تعلقات تھے اور اس کی تردید نہیں کرتا لیکن اگر بھائی سے 4 سال تعلقات نہ ہوں، اس کے بعد فون کریں تو وہ بھی فون نہیں اٹھائے گا،  نواز شریف نے اب اپنے الفاظ واپس لے لیے ہیں تاہم اب وقت گزر چکا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ  جمہوریت کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی راستہ نہیں لیکن نواز شریف اور ان کے خاندان کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا، نواز شریف سے کبھی کوئی فائدہ لیا ہے اور نہ لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی آخری بات نہیں ہوتی لیکن ابھی کسی بھی پارٹی کے ساتھ مفاہمت کی بات قبل ازوقت ہے، عمران خان ابھی فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں جب نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے جب کہ میری ان سے ملاقات ہوئی نہ ہو سکتی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی اور کل بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں تاہم اب  شریف خاندان کو پی پی سے کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain