لاہور (سیا سی رپورٹر) کو چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایڈیٹروں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے آصف زرداری سے کہا کہ بلاول بھٹو کی جھلک نظر آرہی ہے میں طویل عرصہ سے تقاریر سن رہا ہوں مگر بلاول کا لب ولہجہ اور جوش بھٹو سے بہت ملتا جلتا ہے۔ لگتا ہے دوسرا بھٹو پیدا ہورہا ہے۔ اس بات پر آصف زرداری مسکرائے اور ضیا شاہد کا گرمجوشی سے شکریہ ادا کیا۔






































