تازہ تر ین

سابق وزیراعظم ”نیب“ کے سامنے پیش ہونگے یا نہیں؟, بڑی خبر آگئی

لاہور (اے این این، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بیرون ملک ہونے کے باعث(آج) جمعہ کو نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے نواز شریف، حسین نواز اور حسن نواز کو 18 اگست کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے تھے تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث حسن اور حسین نواز نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے، اگر وہ پاکستان آ گئے تو شایدنیب کے روبرو پیش ہو جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بھی ابھی تک نیب کے روبرو پیش ہونے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے وہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ نواز شریف آج نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے، لیگی ترجمان نے یوٹرن لیتے ہوئے نیا بیان داغ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیگی ترجمان نیب طلبی کا نوٹس ملنے سے ہی انکاری ہو گئے جبکہ پہلے بیان میں کہا تھا کہ نوٹس مل گیا ہے۔ ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی نے نئے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ سینئر صحافی نے اس رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اب اس معاملہ کو ستمبر تک لٹکانا چاہتے ہیں جب چیئرمین نیب ریٹائر ہو جائیں اور نیب غیرفعال ہو جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain