تازہ تر ین

لاہور کے اہم تھانے میں نوجوان کی چھترول بارے ویڈیو ،سوشل میڈیا پر کھلبلی

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کی وردی بدل گئی، مگر رویہ نہ بدلا۔ ملت پارک پولیس کی تھانے میں ایک نوجوان کو جوتوں سے درگت بنانے، تشدد اور کالم گلوچ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ نیوز چینلز پر پولیس گردی کی فوٹیج چلنے پر آئی جی پنجاب نے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وردی کی تبدیلی کے باوجود پولیس کے رویے میں کوئی فرق نہیں آیا اور نہ ہی پولیس کا تھانہ کلچر تبدیل ہو سکا ہے۔ ملت پارک پولیس اہلکا روں کی جانب سے تھانے میں ایک نوجوان وسیم مسیح کو جوتوں سے درگت بنانے،اس پر تشدد اورگالم گلوچ کرنے کے موبائل فوٹیج سامنے آئی ہے۔ نیوز چینلز پر پولیس کی تھانہ میں شہری کو جوتے مارنے کی فوٹیج مختلف نیوز چینلز پر چلنے پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے شہری پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس پی اقبال ٹاون نے واقعہ کے ذمہ دار اے ایس آئی بشارت اور کانسٹیبل اطہر کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain