اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل سعودی عرب کےدورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اچانک فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔
وزیر اعظم کا دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ سعودی قیادت سے ملاقات کی صورت میں نئی امریکی پالیسی پرپاکستانی موقف پربات ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان سے متعلق نئی پالیسی کے اعلان کے بعد وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ پاک امریکا تعلقات کے مستقبل کے تعین کیلئے اہم ثابت ہوگا۔
