تازہ تر ین

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کو تنقید کا سامنا

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ وہ تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے حوالے سے ذرا بھی فکرنہیں کرتی ہیں بلکہ ایسے لوگوں کووہ بہت آرام سے نظر اندازکردیتی ہیں۔بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ نرگس فخری نے گزشتہ ماہ خود ہی اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کا وزن 40 پاو¿نڈز بڑھ گیا ہے جس کے بعد ان کے بڑھتے ہوئے وزن پر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی قسم کی تنقید کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتی ہوں، جب میں فلموں میں کام نہیں کر رہی ہوتی ہوں تو وہ خود کو سکون میں رکھنا چاہتی ہوں اوروزن کم کرنے یا ایسی کسی بھی چیز پر توجہ نہیں دیتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کوایسا لگتا ہے کہ ان کی بے جا تنقید سے مجھ پرکوئی اثر ہوگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، میں اس وقت تک پردے کے پیچھے رہوں گی۔

اوران سب چیزوں سے دوررہوں گی جب تک مجھے ایک بہترین فلم یا موقع نہ مل جائے۔واضح رہے کہ نرگس فخری آخری بار بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی فلم میں نظر آئی تھیں تاہم فی الحال نرگس فخری کسی بھی بڑے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain