لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری کیلئے سال دوئم کا امتحان پاس کرلیااداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پاکستانی اخبار میں شائع ہونے کے لیے تیار اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کرلیا۔شیئر کی گئی تصویر میں ماورا حسین کا کارڈ دیکھا جاسکتا ہے، جس میں اداکارہ کے نام سمیت 3 میرٹس اور (دوسرا سال) پڑھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اس کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ کام اپنی والدہ کے خواب کو مکمل کرنے کے لیے کیاواضح رہے کہ ماورا حسین نے وکالت کیلئے ایل ایل بی کے پروگرام میں 2014 میں داخلہ لیا تھا تاہم اداکاری سمیت دیگر مصروفیات کے باعث وہ تعلیم کو مکمل نہیں کر پائیں تھیں۔
ایل ایل بی کو مکمل نہ کرپانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماووا حسین نے رواں برس فروری میں ہر حال میں وکالت کا امتحان پاس کرنے کا عزم کیا خصوصی گفتگو کے دوران ماورا حسین نے بتایا کہ وہ رواں برس مئی تک مکمل طور پر ایل ایل بی کے امتحانات کی تیاری کریں گی۔۔ماورا حسین کا کہنا تھا کہ ’ان کی والدہ کا خواب تھا کہ وہ وکالت کی تعلیم حاصل کریں انہوں نے کامیابی پر اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔