تازہ تر ین

بڑی سکرین کی نسبت ویب پر کہانی بیان کرنا نہایت آسان ہوتا ہے

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بڑی سکرین کی نسبت ویب پر کہانی بیان کرنا نہایت آسان ہوتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بڑی سکرین کی نسبت ویب پر کہانی بیان کرنا نہایت آسان ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہے۔

کیونکہ ویب پر سنسر شپ کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔انہوں نے فلمساز کبیر خان کی ویب سیریز ”دا فارگوٹن آرمی“ کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت صرف نیٹ فلکس کی ویب سیریز ”سیکرڈ گیمز“ میں کام کر رہے ہیں اور انہیں اس تخلیقی دنیا کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے۔ سیف ان دنوں فلم ”کیدر ناتھ “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain