تازہ تر ین

نااہلی والی شق 62ون بارے بڑی خبر آگئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62/63 میں ترمیم پر مشاورت کی جا رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آرٹیکل کی اسلامی شقوں کو نہیں چھیڑے گی بلکہ صرف نا اہلی کے معاملے میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا جاتی امرا میں اجلاس جاری ہے جس میں رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، زاہد حامد، شہباز شریف اور گورنر سندھ محمد زبیر سمیت دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62/63 میں ترمیم پر مشاورت کی جا رہی ہے، قانونی ماہرین نے اجلاس کو ترمیم پر قانونی پہلوں سے بریفنگ بھی دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62/63 کی اسلامی روح کو نہیں چھیڑا جائے گا بلکہ صرف نا اہلی والی شق 62 ون ایف میں ترمیم کی جائے گی ۔ مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ مذکورہ آرٹیکل میں ترمیم کے بعد آئین میں موجود نا اہلی کا ابہام دور ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں آئین کے آرٹیکل کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا ہے ، آئین میں مدت کا ذکر نہ ہونے کے باعث سابق وزیر اعظم کی نا اہلی کو تاحیات نا اہلی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62اور63کی شقوں میں تبدیلی پر مشاورت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین کے 62ون ایف میں جلد از جلد ترامیم کی جائے اور یہ اس وقت ممکن ہے جب حکومت ایوان بالا اور ایوان زریں میں شقوں میں تبدیلی کے حوالے سے دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی اس حوالے سے اجلاس میں کہا گیا کہ جلد از جلد پارلیمانی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما¶ں سے ملاقاتوں کی کوششیں تیز کی جائے اور انہیں اعتماد میں لیا جائے تاکہ آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کی شق میں ترمیم کرکے نااہلی کی مدت کم سے کم 5سال تک محدود کی جائے اور دیگر جماعتوں کو اس حوالے سے بھی اعتماد میں لیا جائے کہ آرٹیکل 62میں جو اسلامی مواد ہے اس کو نہیں چھیڑا جائے گا اور صرف 62ون ایف میں ترمیم کی جائے گی۔ جبکہ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62ون ایف کے تحت رکن پارلیمنٹ کا صادق اور امین ہونا ضروری، جسے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain