تازہ تر ین

ماہرہ خان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بیٹے کے ساتھ لی گئی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ تصویر میں اذلان والدہ کی طرح پرکشش اور خوبصورت نظر آرہے ہیں۔پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے ، ماہرہ نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جسے حاصل کرنے کے لئے اداکاراو¿ں کو برسوں لگ جاتے ہیں ، اداکارہ ہونے کے ساتھ ماہرہ بہترین ماں بھی ہیں اور اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔
حال ہی میں ماہرہ نے ٹوئٹر پر بیٹے اذلان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بیٹے پہلے کے مقابلے میں زیادہ بڑے اور اپنی والدہ کی طرح پر کشش نظر آرہے ہیں، اس تصویر کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔ایک صارف نے اذلان کو اپنی والدہ کی کاپی بتاتے ہوئے کہا کہ اذلان بالکل ماہرہ خان جیسے ہیں۔

 

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain