تازہ تر ین

نواز ،شہباز،شاہد خاقان اور 13لیگی وزراءبارے اہم خبر, بڑی پابندی لگادی گئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے میاں نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ایسا مواد میڈیا پر نشر نہ کیا جائے جس میں عدلیہ مخالف بیان ہو۔ عدالت نے چیئرمین پیمرا سے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 12 ستمبر تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 16اراکین پارلیمنٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو کہ وا ضح طور پر توہین عدالت ہے، انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) سے تعلق ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے عدلیہ مخالف تقاریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے،انہوں نے استدعاکی کہ 25اگست کو ہونےوالے وکلاءکے کنونشن سے نوازشریف کی تقریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکا جائے، سرکاری وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں براہ راست اس قسم کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے، محض الزامات کی بنیاد پر درخواست پر سماعت نہیں کی جا سکتی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لیگی رہنماﺅں کی جانب سے عدلیہ مخالف بیانات کے حوالے سے مواد بھی عدالت میں پیش کیا۔ جس پر عدالت نے درخواست گزارکے وکیل کے چیمبر میں دلائل سننے کے بعد میاں نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سولہ اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روک دیا،عدالت نے چیئرمین پیمراءاور چیئرمین کونسل آف شکایات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سول سوسائٹی کی رہنما کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس کی جسٹس مامون رشید نے بند کمرے میں سماعت کی۔درخواست گزار نے مو¿قف اپنایا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نوازشریف ریلی اور جلسوں میں عدالت کے فیصلے کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں بلکہ عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں۔جب کہ مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما اور وزرا ٹاک شوز میں عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں اور عوام کو اکسایا جارہا ہے لیکن پیمرا سمیت کوئی ادارہ نوٹس نہیں لے رہا۔ عدالت نے درخواست گزار کا مو¿قف سننے کے بعد چیرمین پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، شہبازشریف اور دیگر 16 لیگی رہنما جن میں وفاق وزرا بھی شامل ہیں انہیں عدلیہ مخالف بیانات سے روک دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ نوازشریف اور لیگی رہنماو¿ں کے عدلیہ مخالف بیانات نشر نہ کیے جائیں۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، طلال چوہدری، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیر علی اور رانا ثناءاللہ سمیت (ن) لیگ کے 16 رہنماو¿ں کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر اور شائع کرنے پر بھی پابندی لگادی۔عدالت نے چیرمین پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain