اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسرز کیلئے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ حاصل کر لیا جبکہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے حوالے سے ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر ماہین فاطمہ کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایس ای سی پی کے حکام نے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ نیب کے حکام کردیا ، چودھری شوگرملزسے متعلق جوائنٹ ڈائریکٹرایس ای سی پی علی عدنان انکوائری کررہے ہیں،نیب حکام نے شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دستیاب ریکارڈ سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کیلئے ایس ای سی پی سے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا جبکہ جے آئی ٹی ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے ملنے والی دستاویزات کو ریفرنسز کا حصہ بنایا جائے گا۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو کے حوالے کردیا۔ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے یہ ریکارڈ نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کو پیش کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کے حوالے سے ہونے والی کارروائی میں ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر علی عدنان کا کردار خاصا اہم ہے کیونکہ وہ شروع ہی سے اس کیس سے منسلک ہیں۔یاد رہے کہ ایس ایس ای پی نے بدھ کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، انکی اہلیہ، دو بیٹوں اوربہو کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی نیب کو پیش کیا۔
