تازہ تر ین

وزراء یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں؟, کپتان نے خبردار کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزراءکیسے کہہ سکتے ہیں کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو سکتا، کونسا قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔ شریف خاندان کے نیب میں پیش نہ ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان تحقیقات کے طریقہ کار کا انتخاب خود نہیں کر سکتا، کیا شریف خاندان بھول گیا کہ وہ ملزم ہے، مسلم لیگ یا شریف خاندان نہیں بلکہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی اور شخص پر کرپشن، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات چھپانے، ٹیکس معاف کرانے کا الزام ہوتا تو نیب ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کرتی جیسا شریف خاندان کے ساتھ ہو رہا ہے۔ عمران خان نے سکھر جلسے کے حوالے سے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سندھ کے عوام کو آج( جمعہ کو) سکھر آنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سکھرجلسے کے حوالے سے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ عمران خان کا اپنے وڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ وہ آج جمعتہ المبارک کے روزسکھرآرہے ہیں، انہوں نے سندھ کے عوام کو سکھر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے انتہائی محنت سے پاناما کیس کی پیروی کی۔عمران خان نے کہا کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں، پاناما کے بعد اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لئے محنت کرنا ہوگی جبکہ 25 اگست کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے کہ سندھ کے حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain