لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون الرشید پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرانے کیلئے دائر اپیل کو مسترد کردیا۔ سرفراز حسین کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کاغذات منظور کرلیے۔ اپیل کنندہ کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں غلط دستخط کیے۔کلثوم نواز اپنے دستخط درست نہ ہونے پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ ریٹرننگ آفیسر کا تعلق بہاولنگر سے ہے جس کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کرانے کی ذمہ داری لاہور میں تعینات افسر کو دی جائے۔ عدالت نے وکلاءکے دلائل کے بعد درخواست کو مسترد کردیا۔






































