تازہ تر ین

سیاسی جماعتوں کیلئے نئے انتخابی قوانین سامنے آگئے, پابندی لازمی قرار

اسلام آباد (اے پی پی) نئے انتخابی قانون 2017 کے مطابق قومی اسمبلی کی 272 عمومی نشستوں پر سیاسی جماعتوںکو 13.6 ٹکٹ خواتین کو دینے لازمی ہوں گے، بلوچستان اسمبلی میں 2.55 ، خیبر پختونخوا 4.95 ، پنجاب 14.85 اور سندھ میں 6.5 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے ہوں گے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں براہ راست نشتوں پر منتخب ہو کر آنے والی خواتین کی تعداد 9 ہے جن میں مسلم لیگ (ن) کی 4 اور پیپلزپارٹی کی 5 خواتین شامل ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف نے این اے 120میں نواز شریف کے مقابلہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 54 راولپنڈی سے حنا منظور جبکہ لیاری سے ناز بلوچ کو پارٹی ٹکٹ دیا تھا جبکہ ضمنی انتخاب میں این اے 71 عائلہ ملک کو پارٹی ٹکٹ جاری کیاگیا تاہم ان میں سے کوئی بھی خاتون کامیاب نہیں ہو سکی۔ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں این اے 90 سے صائمہ اختر بھروانہ ، این اے 169 وہاڑی سے تہمینہ دولتانہ، ٹھٹہ سے ماروی میمن ، حیدرآباد سے راحیلہ مگسی کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔ این اے 69 سے سمیراملک منتخب ہوئی تھیں تاہم وہ بعد ازاں نااہل ہو گئیں ۔ این اے 88 جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار غلام بی بی بھروانہ ، این اے 102 سے سائرہ افضل تارڑ اور این اے 129 سے شذرہ منصب علی خان منتخب ہوئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر این اے 207لاڑکانہ سے فریال تالپور ، این اے 213نواب شاہ سے ڈاکٹر عذرا فضل، این اے 225بدین سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، این اے 235 سانگھڑ سے شازیہ مری اور این اے 237 ٹھٹہ سے شمس النساءبراہ راست نشستوں پر کامیاب ہوئیں ۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کوئی بھی خاتون براہ راست ایم این اے منتخب نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی جماعت کی جانب سے براہ راست نشستوں پر انہیں ٹکٹ دیئے گئے۔ اس وقت قومی اسمبلی میں عمومی نشستوں کی تعداد 272ہے جس پر سیاسی جماعتوںکو 13 سے زائد ٹکٹ خواتین کو جاری کرنے پڑیں گے۔ صوبائی اسمبلیو ںمیں بلوچستان کی 51نشتوں پر دو سے زائد، خیبر پختونخوا کی 99 نشستوں پر تقریباً5، پنجاب کی 297جنرل نشتوں پر تقریباً15 اور سندھ کی 130نشستوں پر 6 سے زائد ٹکٹ خواتین کو دینے لازمی ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت خواتین آبادی کا 52فیصد ہیں اور اس اقدام سے قانون ساز اداروں میں ان کی تعداد میں بہتری کی توقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain