تازہ تر ین

مدد کی درخواست مسترد, سابق وزیراعظم کو سعودی عرب کا دوٹوک پیغام

اسلا م آباد( آن لائن ) سابق وزیر اعظم نوازشریف بچاﺅ سفارتی مہم کو پہلا دھچکا، سعودی عرب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دوٹوک پیغام بھجوایا ہے کہ شریف خاندان فوج سمیت دیگر اداروں سے ٹکراﺅ کی پالیسی سے گریز کرے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مدد کی درخواست بھی مسترد کر دی اور کہا کہ مناسب وقت پر سعودی عرب اپنا کردار ادا کرے گا۔ انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سابق وزیرا عظم نوازشریف بچاﺅ سفارتی مہم کا آغاز کیا تاہم سعودی عرب کے پہلے دورے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،سابق وزیر اعظم نوازشریف نے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو سعودی حکومت سے مدد کی درخواست کیلئے بھیجاچونکہ شاہد خاقان عباسی کے سعودی حکمرانوں کے ساتھ پرانے روابط نہ تھے لہذا اپنے سمدھی اور وزیر خزانہ اسحق ڈار اور قریبی ساتھی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو وزیراعظم کے ہمراہ معاملات طے کرنے کیلئے بھیجا۔ سعودی حکمرانوں کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے نیب کیسز میں نرمی ،نئے این آر او سمیت بیرون ملک جانے سمیت دیگر معاملات میں سعودی عرب سے مدد کی درخواست کی ،ذرائع کے مطابق سعودی نائب فرمانروا محمد بن سلمان السعود اور سعودی ولی عہدنے سردمہری کا رویہ اختیار کیا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پیغام بھجوایا کہ فوج سمیت دیگر اداروں سے ٹکراﺅ کی پالیسی سے اجتناب کیا جائے۔ ملک کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے امریکی دباﺅ کے پیش نظر ملک کے اندر ٹکراﺅ کی پالیسی سے انحراف کیا جائے۔ سعودی حکام کی جانب سے یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ سعودی حکمران خاندان مناسب وقت آنے پر شریف خاندان کیلئے اپنا کردار اد اکرے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی حکمران یمن، قطر اور ایران کے ساتھ معاملات میں نوازشریف طرف سے ساتھ دینے کے وعدے پورے نہ ہونے کی وجہ پہلے ہی نالا ں ہیں جبکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے حوالے سے منفی پراپیگنڈ ہ بھی شریف خاندان کے ساتھ تعلقات میں خرابی کا سبب بنا۔ جس کی بناپر سعودی حکمرانوںنے شریف خاندان کی مدد کرنے سے انکار کردیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain