تازہ تر ین

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج سے معافی مانگ لی

ممبئی (شوبز ڈیسک) نامور اداکارشاہ رخ خان نے حال ہی میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج سے معافی مانگتے ہوئے بڑا اداکار ہونے کا ثبوت دے دیا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے وہ اپنی منفرد اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں ، شاہ رخ خان کے مداحوں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے ، کیوں کہ شاہ رخ بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کی نسبت خواتین کی زیادہ عزت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں اپنے نئے پروگرام ٹیڈ ٹاک انڈیا:نئی سوچ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، شو کی پہلی قسط میں نامور بالی ووڈ ہدایت کار اور شاہ رخ خان کے قریبی دوست کرن جوہر اور بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو مدعو کیا گیا، لیکن شاہ رخ ان دونوں کو مدعو کرکے خود غائب ہوگئے اور وقت پر ریکارڈنگ پر نہ پہنچ سکے جس کے باعث میتھالی کو تین سے چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا تاہم جیسے ہی شاہ رخ خان سیٹ پر پہنچے انہوں نے سب سے پہلے میتھالی سے معافی مانگی اور اپنے تاخیر سے آنے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں پھنس گئے تھے اس لیے وقت پر نہ پہنچ سکے، بعد ازاں شاہ رخ نے اسکرپٹ یاد کرنے میں میتھالی کی مدد بھی کی کیونکہ وہ شوٹنگ کے باعث کافی گھبرائی ہوئی تھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain