ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرننڈس نے کہا ہے کہ انہیں اردو زبان بہت پسند ہے اور وہ اس زبان کو سیکھنا چاہتی ہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرننڈس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اردو زبان کا ساﺅنڈ بہت پسند ہے اور جب بھی وہ کوئی لفظ سنتی ہیں تو وہ اسے اپنے روزمرہ کی بول چال میں استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اردو زبان بہت پسند ہے اور میں اس زبان پر عبور حاصل کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے میں اس زبان کی کتابیں پڑھنا چاہتی ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میں آہستہ آہستہ یہ سیکھ لوں گی۔
جیکولین اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ”اے جنٹلمین“ 25اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔