اسلام آبا(ویب ڈیسک )سی پیک اکنامک کوریڈور کے تحت پہلا پروجیکٹ مکمل، گوادر میں غریب بچوں کیلئے اعلیٰ معیار کا سکول فراہم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کا معاہدہ کے تحت گوادر میں پہلا پروجیکٹ مکمل کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کا بچوں کا سکول فراہم کر دیا گیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے اہلکار لی جیان زاو? نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹر ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انتہائی شاندار خوشخبریسناتے ہوئے بتا یا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پہلا پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ گوادر میں غریب خاندانوں کے بچوں کے لیے پرائمری سکول بنا یا گیا ہے۔لی جیان زاﺅنے اپنے پیغام کے ساتھ سکول کی تصاویر بھی شیئر کیں جس دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک اعلیٰ معیار کا سکول ہے جہاں بچوں کو تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
