پشاور(ویب ڈیسک ) پشاور کے علاقے پشتخرہ کی حدود میں دھماکہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق دھماکہ پولیس کی ایک خالی چیک پوسٹ کے اندر ہوا ہے تاہم دھماکے سے چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس ایس ایس آپریشنزکے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقہ کلیئر قراردیا۔ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنزکا کہنا تھا کہ دھماکے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
