لاہور (ویب ڈیسک) عالمی کرکٹ کے پانچ کپتان پاکستان کے مہمان بن رہے ہیں۔ ورلڈ الیون میں شامل ڈیرن سیمی دوبار ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی کا عالمی چیمپئن بنوا چکے ہیں۔ پال کالنگ ووڈ کی قیادت میں انگلینڈ دو ہزار دس کا ورلڈ چیمپئن بنا۔ جارج بیلی بھی ورلڈ الیون کا حصہ ہیں جو آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کر چکے ہیں۔جنوبی افریقہ کے موجودہ کپتان فاف ڈوپلیسز ورلڈ الیون کے بھی قائد ہوں گے۔ اوپنر ہاشم آملہ کو بھی اپنے ملک کی کپتانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ورلڈ الیون میں شریک کپتانوں کی آمد سے نہ صرف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا بول بالا ہو گا بلکہ شائقین کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا۔