تازہ تر ین

سراج الحق کا وزیر داخلہ کو انکار ،وجہ کیا ۔۔؟؟

لاہور(وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں حکمران کرپشن کرنیوالے نہ ہوں ،بیروزگاری ،مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں،دنیاکو پرامن اورخوبصورت بنانا ہمارا خواب ہے۔جمعرات کو سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ۔ریاست اورحکومت ماں کی طرح عوام کا خیال رکھے۔ وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں حکمران کرپشن کرنے والے نہ ہوں۔ دنیا کو پرامن اور خوبصورت بنانا ہماراخواب ہے۔انہوں نے کہا کہ بیروزگاری ،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ برمامیں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے انسانی تاریخ کو شرمندہ کردیا ہے۔روہنگیاکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو( آج) اسلام آباد میںریلی نکالنے اور10ستمبر سے ملک بھر میں ریلی نکالنے کا علان کیا۔جبکہ انہوںنے وفاقی حکومت سے برماکے سفیرکوملک بدرکرنے کا مطالبہ کیا۔ وہ گززشتہ روزنشتر ہال میں منعقدہ جماعت اسلامی خواتین یوتھ کے زیراہتمام گرینڈ آزادی یوتھ فیسٹول اینڈ ٹیلنٹ شو کی تقریب خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔سنیٹرسراج الحق نے کہا کہ برماکی فوج مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے،زندہ انسانوں کوجلانا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے بلکہ بچوں ،خواتین نوجوانوں اور بزرگوں کے آنکھیں نکالنا اور ہاتھ پاﺅں کاٹنے جیسے وحشیانہ اقدامات اور تشدد نے انسانی تاریخ کوشرمندہ کردیاہے۔ان کا کہناتھا کہ مسلم ممالک برما کابائیکاٹ کریں اوربرماآنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے ۔سراج الحق نے کہا کہ جمعہ کو اسلام آباد میں روہنگیا کے مسلمانوں سے یکجہتی کےلیے ریلی نکالی جائے گی اور اگر حکومت چاہتی ہے کہ ریڈ زون کی خلاف ورزی نہ کی جائے تو برما کے سفیر کوکل تک ملک بدر کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 ستمبرکو ملک کے دیگر تمام بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون رابطہ ،مارچ ڈپلو میٹک انکلیو سے پہلے ختم کرنے کی درخواست کی جس پر امیر جماعت اسلامی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں احتجاج سفارت خانوں کے باہر ہوتا ہے، جماعت اسلامی کا احتجاج ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر ہو گا۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مسلمانوں کے قتل عام پر کل برما کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain