اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نیب کے نئے چیئرمین کی تقرری سے متعلق بات چیت کی گئی۔ نیب کے موجودہ چیئرمین نومبر کے آخر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے مطابق، ان کی اور وزیر اعظم کی ملاقات میں نئے چیئرمین کی تقرری کے معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کی جائے گی۔
