Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کر کے ضیاشاہد نے قومی فریضہ ادا کیا

    By Daily Khabrainستمبر 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان (وقائع نگار خصوصی، تجزیہ نگار) پاکستان کےخلاف بیرون ملک ہونے والی سازشوں کو معروف صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے بے نقاب کر کے عظیم قومی فریضہ ادا کیا ہے۔ آزاد بلوچستان کی حکومت قائم کرنے کا فیصلہ دراصل سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے اور علیحدگی پسندوں کی سرپرستی کرنے کے مترادف ہے۔ سیاسی رہنماﺅں نے میموگیٹ کے بدنام زمانہ ڈپلومیٹ حسین حقانی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے باغی بلوچ لیڈروں کا امریکہ میں سیمینار کرایا۔ بھارت نے بھی علیحدگی پسندوں کی حمایت کر دی اور ساتھ ہی اقوام متحدہ میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے قرارداد پیش کردی۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ آزاد بلوچستان، گریٹر بلوچستان کے نام سے علیحدگی پسندوں نے متعدد بار تنظیمیں اور گروپ بنائے مگر محب وطن بلوچوں نے ان کی سازش کوناکام بنا دیا۔ اب بلوچستان کی صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔ سینکڑوں فراری اب تک ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ سی پیک روٹ کی حفاظت پاک فوج کے دستے خود کر رہے ہیں اور بلوچستان میں معاشی خوشحالی آ رہی ہے جو علیحدگی پسندی کی لہر کو ختم کر دے گی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق سنیٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ ماضی میں گریٹر بلوچستان تحریک کا شوشہ بلوچوں کے خلاف آپریشن کیلئے اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ دیگر پاکستانیوں کی طرح محب وطن ہیں جو گزشتہ 70سالوں سے وڈیروں اور قبائلی سرداروں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد بلوچستان کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ سینئر بلوچ رہنما رﺅف خان ساسولی نے کہا کہ حسین حقانی، الطاف حسین اور خان آف قلات کے بزرگوں کو پاکستان نے عزت، شہرت اور دولت بخشی۔ استحصال زدہ غریب عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان سے فرسودہ قبائلی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔ تعلیم عام ہو۔ غریبوں کو بآسانی پینے کا پانی ملے۔ انہوں نے کہا بلوچستان پاﺅں سے سر تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا۔ ہندوستان، اسرائیل اور دیگر بیرونی قوتیں بلوچستان کی محرومیوں کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ہمیں اپنی اندرونی ناانصافیوں کا ازالہ کرنا چاہیے اور متاثرین کی دادرسی کرنی چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد مقبول بھٹہ نے کہا کہ ان کی جماعت نے علیحدگی پسندوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے۔ مستقبل میں بھی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیںگے۔ حسین حقانی کو واشنگٹن میں سفیر پی پی پی کی حکومت نے مقرر کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی ترجمانی کرنے کے بجائے امریکہ اور علیحدگی پسندوں کی ترجمانی شروع کر دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید ناظم حسین شاہ نے کہا کہ عام انتخابات کے قریب آتے ہی لندن پلان، گریٹر بلوچستان، گریٹر پنجاب اور دیگر سازشوں کا پنڈورا بکس کھل جاتا ہے۔ مملکت خداداد پاکستان کو دشمن قوتیں نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ الطاف حسین جیسے لیڈر اب زیرو ہو گئے ہیں۔ مقامی بلوچ رہنما عبدالحمید خان بلوچ نے کہا کہ ضیا شاہد نے آزاد بلوچستان کی جلاوطن حکومت قائم کرنے کی سازش کو بے نقاب کرکے ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں جو پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے گریز نہیں کریںگے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

      ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع

      14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.