لاہور(ویب ڈیسک) نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونیوالی نشست این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے لیکن اسی حلقے میں موجود پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 140سے دو مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار خواجہ محمد آجاسم شریف کی اہلیہ انتقال کرگئی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آجاسم شریف کی اہلیہ کی نماز جنازہ اداکردی گئی جس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں جہانگیرخان ترین، عبدالعلیم خان اور اعجاز چوہدری سمیت معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ یادرہے کہ گزشتہ رات کو آجاسم کی اہلیہ انتقال کرگئی تھیں جو شدید علیل تھیں۔
