تازہ تر ین

اہم ذمہ داریاں ملنے بارے خاص خبر

اسلام آباد (نعےم جدون)سابق وزےر اعظم نواز شرےف اورچوہدری نثار علی خان کے درمےان اعتماد کی فضاءبحال پارٹی امور مےں بھی چوہدری نثار کو اہم ذمہ دارےاں سونپنی جارہی ہےں ۔پےر کو پنجاب ہاﺅس مےں دونوں رہنماﺅں کے درمےان ہونے والی ون ٹو ون ملاقات مےں دونوں طرف سے ملاقات کا آغاز تحفظات اور گلے شکوں پر ہوا تاہم اس کا اختتام گرم جوشی پر مشتمل جزبات پر ہوا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شرےف اور چوہدری نثار کے درمےان ملاقات پارٹی کے مستقبل کےلئے بھی بڑی اہمےت کا حامل ہے کےونکہ چوہدری نثارکے تحفظات جو کہ پارٹی امور اور خامےوں سے متعلق تھے اس پر نواز شرےف نے بھر پور توجہ دےنے پر اتفاق کےا ہے ۔ملاقات مےں چوہدری نثار نے نواز شرےف کو پارٹی کے اندر موجود جوشےلی قےادت سے بھی محتاط رہنے کا مشورہ دےا۔ نواز شرےف اور ان کے خاندان کے خلاف جاری مقدمات کے باوجود پولےٹےکل پارٹےز اےکٹ 2017 کی منظوری کے بعد نواز شرےف کو صدارت کا قانونی حق مل گےا ہے ۔پنجاب ہاﺅس مےں نواز شرےف کی لےگی قےادت کے ساتھ ملاقات مےں ملک کی سےاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غور غوض کےا گےا جس مےں چوہدری نثار بھی موجود تھے۔ مسلم لےگ کے ذرائع کے مطابق قانونی معاملات کے باوجود نواز شرےف نے پارٹی رہنماﺅں سے ملکر اپنا آئندہ کا سےاسی لائحہ عمل طے کرلےا ہے جس کے پےش نظروہ جلد اپنی ملک گےر سےاسی رابطوں کی مہم شروع کرےں گے جس مےں چوہدری نثار ان کے ہمراہ ہونگے ۔ نےب کےس مےں اس وقت نواز شرےف فےملی ، اسحاق ڈار بھی شامل تفتےش ہےں اس کے علاوہ وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی ،شہباز شرےف ، خواجہ آصف پر بھی مختلف کےسز کے سائے منڈلا رہے ہےں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain