تازہ تر ین

یونین جیک اُتار کر سبز ہلالی پرچم لہرانے والی فاطمہ کا انتقال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قیام پاکستان کے وقت سول سیکرٹریٹ لاہور سے یونین جیک کا جھنڈا اتار کر سبز رنگ کا پاکستان مسلم لیگ کا جھنڈا لہرانے والی مس فاطمہ صغری چوراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ مس فاطمہ صغری نے چودہ سال کی کم عمر میں 1947میں سول سکرٹریٹ لاہورکی عمارت پر یونین جیک کا جھنڈا اتار کر سبز رنگ کا پاکستان مسلم لیگ کا جھنڈا لہرایا تھا۔ ان کی ان خدمات کے عوض حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔ فاطمہ صغری کی بیٹی ثمر نجم کے مطابق پیٹ کی تکلیف کے باعث اچانک ان کا انتقال ہوا۔ فاطمہ صغری نے سوگوار ان میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں ادا کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain