تازہ تر ین

شرمناک اقدام ،سرحد پار کرنیوالے برمی مسلمانوں پر بھارتی فوج کی شیلنگ

ینگون /نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارتی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کیلئے مارٹرشیلنگ شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے بنگلہ دیشی سرحد کے ساتھ سکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے اور روہنگیا مہاجرین پر مرچی اور سن کرنے والے بموں کے استعمال کے بعد اب مارٹر شیلنگ کررہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کاکس بازار میں کیمپوں میں جگہ ختم ہونے کے بعد سینکڑوں پناہ گزین مغربی بنگال میں پناہ لینے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم بھارتی حکومت نے انہیں ہر صورت روکنے کا حکم دیاہے۔ دوسری جانب برمی فوج کی جانب سے مزید بارودی سرنگیں بچھائے جانے کے بعد روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی میں تعطل آیا ہے۔ سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگوں پر پاﺅں پڑنے سے متعدد روہنگیا مہاجرین شہید و معذور ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں رخائن میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے ۔جرمن میڈیا کے مطابق برمی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس قبر سے اٹھائیس ہندوﺅں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،جنہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ فوجی سربراہ نے اس واقعے کی ذمہ داری اراکان روہنگیا سالویشن آرمی پر عائد کی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سارا ڈرامہ بدھ مت مسلمانوں کو پھنسانے کیلئے خود کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain