تازہ تر ین

خواجہ آصف نے امریکہ،بھارت کو خوش کیا, کسی دشمن کی ضرورت نہیں

اسلام آباد(اے این این ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور ان کے حواری امریکہ اور بھارت کو خوش کرنے کی کوشش میں لگے ہیں ،خواجہ آصف کی موجودگی میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ،مسلم لیگ ن کو شہدا کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں،ان کے مفادات،لوٹا ہوا مال اور جائیدادیں مغرب میں ہیں ،فوج کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا جا رہا ہے جب وہ کئی محاذوں پر دشمن سے نبردآزما ہے،ڈان لیکس بھی دانستہ کوشش تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان اوران کے حواری بھارت امریکالابی کو خوش کرنے کی کوشش میں ہیں،واضح ہوگیا کہ ڈان لیکس مسلم لیگ ن کی دانستہ کوشش تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کاعسکریت پسندگروپوں کوتسلیم کرناملکی سیکورٹی کمزور کرنے کے مترادف ہے،ایسے وزیرخارجہ کی موجودگی میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو شہدا کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں،شریف خاندان اور ان کے حواریوں کے مفادات، لوٹا ہوامال ارجائیدادیں مغربی ملکوں میں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پاک فوج کواس وقت نشانہ بنایا گیاجب وہ دشمنوں سے کئی محاذوں پر نبردآزما ہے۔عمران خان کہنا تھا کہ آج بھی ان کی جانب سے افواج پاکستان پر پوری شد و مد سے حملے جاری ہیں، حقیقی مقصد مغرب میں چھپائی گئی چوری کی دولت کو تحفظ فراہم کرنا ہے جب کہ شریف اور ان کے درباری بھارتی و امریکی حلقوں کی خوشامد کے لیے مرے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایشیا سوسائٹی کے ایک سیمنار کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ‘اب امریکا پاکستان کو حقانی اور حافظ سعید کے حوالے سے ذمہ دار ٹھہرارہا ہے جبکہ یہی لوگ کبھی امریکا کے لاڈلے ہوا کرتے تھے اور وائٹ ہاوس میں دعوتیں اڑایا کرتے تھے’۔خواجہ آصف نے حقانی نیٹ ورک اور حافظ سعید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حقانی نیٹ ورک اور حافظ سعید کو سویت جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان کے گلے کا ہار بنادیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہم پر بوجھ ہیں، ہم اس کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ہمارے پاس متبادل اثاثے موجود نہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain