لندن(خصوصی رپورٹ) لندن میں ایک ایسی آئس کریم بھی فروخت کی جارہی ہے جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے ۔لندن کے ایک مشہور آئس کریم پارلر میں 24قیراط سونے کے ورق سے سجی دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم فروخت کے لئے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت 99پاونڈ ہے ۔ اس آئس کریم کی تیاری میں دنیا کے مہنگے ترین اجزا کا استعمال کیا گیا ہے جس میں آئس کریم کون کو کرامل سے بھرے بیلجیئم ٹرافل سے سجایا جاتا ہے اور جیلاٹو کے دو سکوپس بھی اس میں شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ سونے سے بنا چاکلیٹ سپون بھی پیش کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف اس کون کو مڈا غاسکن چاکلیٹ میں ڈپ کرنے کے بعد گولڈن پرلز سے سجایا جاتا ہے اور بعد میں اس کو تین بار سالٹڈکرامل جیلاٹو سے بھرا جاتا ہے ۔ شیف کے مطابق 350گرام وزنی اس آئس کریم کی تیاری میں 4گھنٹے درکار ہوتے ہیں جبکہ صرف کون کو تیار کرنے میں 20منٹ لگ جاتے ہیں۔ تو اگر آپ بھی اس مزیدار آئس کریم کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو لندن پہنچ جائیں۔