تازہ تر ین

ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ،شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی پہلے بھی مقدم تھی ،ہے اور رہے گی۔ ہمارے مخالفین بعض سیاسی عناصرنے ہمیشہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی ہیں اوراب بھی ایسے مذموم عزائم میں مصروف ہیں۔ دھرنا گروپ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ پی ٹی آئی عوام کی ترقی چاہتی ہے نہ ملک کی خوشحالی اوران عناصر کی ترقی مخالف سیاست پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے ،یہی وجہ ہے کہ عوام کی ترقی کے مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اورخوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام عام انتخابات 2018ء میں کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے حنیف عباسی سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain