تازہ تر ین

اگر وزن میں کمی چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ ہی کیلئے ہے

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) یقین کریں یا نہ کریں مگر ڈیڑھ سال قبل 21 سالہ امریکی خاتون جیسیکا بینیکیوز کا وزن 145 کلو گرام سے زائد تھا اور ان کی حالت کافی خراب تھی۔ مگر صرف 2 عام سی عادات کو ترک کرنے سے ان کی زندگی بدل کر رہ گئی۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جب 2016 کے آغاز میں خود کو بدلنے کا عزم کیا تو پہلا چیلنج غذا کے حوالے سے تھا۔میں نے اپنی غذا کو مکمل طور پر بدل دیا جیسے گاجر، دہی، کاٹیچ چیز وغیرہ کے ساتھ چکن سلاد میری پلیٹ کا حصہ بن گئے ۔جیسیکا کا کہنا تھا کہ اس کے بعد انہوں نے ٹی وی کے سامنے بیٹھنے کی عادت کو ترک کیا اور ہر رات چہل قدمی کرنا شروع کی، جبکہ یوٹیوب ویڈیوز دیکھ دیکھ کر ورزشیں کیں، بعد ازاں جم جانا شروع کردیا جہاں وہ روزانہ دو گھنٹے تک ورزش کرتیں اور یوں ان کی زندگی بدل کر رہ گئی ۔آج وہ اپنے جسمانی وزن میں لگ بھگ 80 کلو کی کمی لاچکی ہیں اور اب ان کا وزن صرف 65 کلو گرام ہی رہ گیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain