Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
    • پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف
    • جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
    • محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
    • چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
    • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
    • جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
    • بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
    • امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
    • ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
    • بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
    • یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
    • ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
    • وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
    • لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
    • سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
    • پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف پر مقدمات قیامت تک چلتے رہیں گے ،فتح ہماری ہوگی

    By Daily Khabrainاکتوبر 10, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    maryam nawazmaryam nawaz
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( کرائم رپورٹر‘آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا ہے کہ خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور قانون توڑنے والے بھگوڑوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ۔ نااہلی کے باوجود ہم پر مقدمات چلائے جا رہے ہیں یہ احتساب نہیں انتقام ہے ۔ میرا جرم نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے ۔ 20 کروڑ عوام کے نمائندوں کو چلتا کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے جو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم شدید تحفظات کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے ہیں لیکن قانون کے ماہرین اورججز شاید اپنے آپ کو بچا لیں لیکن جس طرح آئین و قانون اور انصاف کے جو دھبے لگائے گئے ہیں ان کو دھونے میں بہت عرصہ لگے گا ۔ مریم نواز نے حسن اور حسین کی عدالت میں پیشی کے سوال کے جواب میں کہا کہ حسن اور حسین پاکستان میں آنے کا فیصلہ خود کریں گے ۔ میں اور میرے شوہر کیپٹن( ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے ہیں لیکن میرے دونوں بھائی پاکستان سے باہر رہتے ہیں ان پر یہاں کے قانون کے لاگو نہیں ہوتے ۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم پر ہمیں کیوں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مجھ پر کس لئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں کیونکہ میں اسی نواز شریف کی بیٹی ہوں ۔لیکن یہ بڑی مضحکہ خیز بات ہے کہ نااہلی کی سزا ملنے کے بعد بھی ہم پر ٹرائل چلائے جا رہے ہیں جبکہ دنیا میں قانون ہے کہ جب تک کسی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہوتا اس وقت تک اس کو نہیں پکڑا جاتا مگر یہاں پر پانامہ سے شروع ہونے والے کیس کو اقامہ پر ختم کر دیا گیا اور یہ مقدمات قیامت تک چلتے رہیں گے لیکن یہ ہماری فتح ہے کہ ہم پچھلے ڈیڑھ سال سے ایک کے بعد ایک مقدمے میں سرخرو ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے جو بھی سوال ہیں وہ جھوٹے الزامات ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ۔ یہ سب لوگ جانتے ہیں کہ یہ آخر کیوں ہو رہا ہے ؟ قانون توڑنے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کچھ بھی نہیں ہو رہا ۔ مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو ویڈیو میرے سمیت پوری دنیا نے دیکھی اس میں کیا پیغام تھا وہ مجھ سے زیادہ پاکستانی عوام بہتر جانتی ہے کیونکہ یہ ایک طے شدہ فیصلہ ہے اور اس کا فیصلہ وقت کرے گا کیونکہ پانامہ کا مقدمہ اقامہ پر ختم ہو گا پھر سوال تو اٹھیں گے اور ججز کو بھی جواب دینا ہو گا کہ ڈیڑھ سال مقدمات بار بار چلتے رہے اور ان کے فیصلے بھی بار بار آتے رہے ۔ ہم نے ان مقدمات کا سامنا کر کے دلائل دیتے ہوئے ثبوت بھی پیش کئے مگر جب قانون کی کرسی بیٹھنے والا فریق بن جائے تو وہاں دلائل اور ثبوت کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ۔مریم نواز نے کہا کہ جنہوں نے بیس کروڑ عوام کے نمائندوں کو گھر بھیجا ہے ان کا بھی قانون و انصاف کے مطابق احتساب ہونا چاہئے تاکہ قانون و انصاف سب کے لئے برابر ہو۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ حسن اور حسین نواز خود اپنے فیصلے کریں گے، میرے بھائی باہر رہتے ہیں ان پر یہاں کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا، وزیراعظم کو نااہل کرنے اور سزا ہونے کے بعد بھی ہمارا ٹرائل کیا جارہا ہے، جب تک ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آجاتی جس پر نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو پکڑا جاسکے تب تک یہ ٹرائلز قیامت تک چلتے رہیں گے، وزیراعظم نواز شریف کو پہلے سے طے شدہ فیصلے پر نااہل کیا گیا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

      تازہ ترین

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.