اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان سنیٹر اعتزاز احسن نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسن اور حسین پاکستانی شہری ہیں چاہے وہ دہری شہریت رکھتے ہوں، ان پر پاکستانی قوانین لاگو ہوتے ہیں۔ شریف خاندان نجانے کن قانونی ماہرین سے مشاورت کر کے ایسے بیانات دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت حسن اور حسین پاکستانی قانون کے پابند ہیں۔ کیا نواز شریف کی اولاد نے پاکستانی شہریت ترک کردی ہے۔ ایسا نہیں ہے احتساب عدالت سے جاری سمن کا مطلب بھی یہ ہے کہ ان پر ملکی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔ عدالت میں شریف خاندان کے ساتھ بڑا دوستانہ برتاﺅ ہو رہا ہے اور ضمانت لی جا رہی ہے جبکہ احتساب قانون کے مطابق ٹرائل کورٹ کو ضمانت لینے کا اختیار ہی حاصل نہیں ہے۔
حسن، حسین نواز پرپاکستانی قانون لاگو ہوتا ہے

